Shab E Barat ar Shaban ki Fazilat by Syed Zaheer Hussain Refai.شب برات اور شعبان کی فضیلت سید ظہیر حسین شاہ رفاعی
بسم اللہ الرحمن الرحیم اللہم صلی علی محمد وعلی آلہ وصحبہ وسلم شب برات اور شعبان کی فضیلت کے حوالے سے قرآن و حدیث کی روشنی میں عارضی طور پر یہ کتاب نشر کی جارہی ہے۔اگر آپ دوران مطالعہ کسی مقام پر کوئی لفظی یا معنوی غلطی نظر آے براہ کرم 03044653433 پر وٹس ایپ کر دیں تاکہ جب یہ کتاب پرنٹ کروائی جاے اس غلطی سے بچا جا سکے۔اس صدقہ جاریہ کا حصہ بنیں خود بھی پڑھیں اور باقی مسلمانوں کو بھی پڑھنے کی ترغیب دیں۔شکریہ سید ظہیر حسین شاہ رفاعی رفاعی اسلامک سرچ سینٹر بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ حٰـمۗ Ǻ ڔ وَالْكِتٰبِ الْمُبِيْنِ Ą ڒ اِنَّآ اَنْزَلْنٰهُ فِيْ لَيْلَةٍ مُّبٰرَكَةٍ اِنَّا كُنَّا مُنْذِرِيْنَ Ǽ فِيْهَا يُفْرَقُ كُلُّ اَمْرٍ حَكِيْمٍ Ć ۙ حامیم ۔ اس واضح کتاب کی قسم ۔ بیشک ہم نے اس کتاب کو برکت والی رات میں نازل فرمایا، بیشک ہم عذاب سے ڈرانے والے ہیں ۔ اس رات میں ہر حکمت والے...