Islam ar Wabaai Amraaz by Syed Zaheer Hussain Shah Refai اسلام اور وبائی امراض مؤلف سید ظہیر حسین شاہ رفاعی
بسم اللہ الرحمن الرحیم اللہم صلی علی محمد و علی آلہ وصحبہ وسلم اسلام اور وبائی امراض کے حوالے سے احادیث کی روشنی میں یہ کتاب عارضی نشر کی جار ہی ہے۔ وَاِذَا مَرِضۡتُ فَهُوَ يَشۡفِيۡنِ ترجمہ: اور جب میں بیمار پڑتا ہوں تو وہی مجھے شفاء دیتا ہے۔ سورہ شعراء آیت نمبر 80 ٭بیماریوں کے روحانی فوائد ٭زمین میں اللہ کے قیدی ٭سال میں وبا نازل ہونے کی رات ٭شہدا ء کی سات قسمیں ٭طاعون کی موت عذاب یا شہادت؟ اگر آپ اس کتاب میں کسی مقام پر کسی بھی قسم کی غلطی دیکھیں مہربانی فرماکر 03044653433 نمبر پر وٹس ایپ فرمائیں۔تاکہ ہارڈ کاپی میں وہ غلطی شامل نہ ہو۔پروف ریڈنگ کے فرائض سر انجام دے کر آپ بھی اپنے لیے صدقہ جاریہ کا دروازہ کھولیں۔اس کتاب کو خو د بھی پڑھیں ۔اپنے عزیزواقارب دوست احباب و دیگر گروپس میں صدقہ جاریہ کے طور پر اس کتاب کو شئیر فرمائیں سید ظہیر حسین شاہ رفاعی رفاعی اسلامک ریسرچ سینٹر بیماری کے روحانی فوائد میں اپنے ملک میں تھا کہ یکایک ہمارے لیے جھنڈے اور پرچم لہرائے گئے تو میں نے پوچھا: یہ کیا ہے؟ لوگوں نے بتایا کہ یہ رسول اللہﷺ کا پرچم ہے، تو میں آپ کے پاس آیا، ا...