Posts

Sahri khany ki Fazilat by Syed Zaheer Hussain Shah Refai.سحری کھانے کی فضیلت سید ظہیر حسین شاہ رفاعی

Image
  سحری اور نماز کے درمیان وقفہ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ قَالَ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ   أَنَّ زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ حَدَّثَهُ أَنَّهُمْ تَسَحَّرُوا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ قَامُوا إِلَی الصَّلَاةِ قُلْتُ کَمْ بَيْنَهُمَا قَالَ قَدْرُ خَمْسِينَ أَوْ سِتِّينَ يَعْنِي آيَةً انس (رضی اللہ عنہ) روایت کرتے ہیں کہ زید بن ثابت نے مجھ سے بیان کیا کہ صحابہ نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہمراہ سحری کھائی اس کے بعد نماز کے لیے کھڑے ہوگئے میں نے پوچھا کہ ان دونوں میں کتنا فصل تھا ؟ زید نے کہا پچاس یا ساٹھ آیت کی تلاوت کے اندازے پر۔ بخاری سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کا سحری جلد ی کرنا حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ عَنْ أَخِيهِ عَنْ سُلَيْمَانَ عَنْ أَبِي حَازِمٍ أَنَّهُ سَمِعَ سَهْلَ بْنَ سَعْدٍ يَقُولُ کُنْتُ أَتَسَحَّرُ فِي أَهْلِي ثُمَّ يَکُونُ سُرْعَةٌ بِي أَنْ أُدْرِکَ صَلَاةَ الْفَجْرِ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سہل بن سعدرضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ میں اپنے گھر کے لوگوں...

روزہ اور رمضان تالیف و تحقیق سید ظہیر حسین شاہ رفاعی Roza ar Ramzan by Syed Zaheer Hussain Shah Refai

Image
  يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَي الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُوْنَ    ١٨٣؁   اے ایمان والو ! تم پر روزے رکھنا فرض کیا گیا ہے جس طرح تم سے پہلے لوگوں پر روزے رکھنا فرض کیا گیا تھا تاکہ تم متقی بن جاؤ ۔(البقرہ آیت 183 ترجمہ تبیان القرآن ) اَيَّامًا مَّعْدُوْدٰتٍ ۭ فَمَنْ كَانَ مِنْكُمْ مَّرِيْضًا اَوْ عَلٰي سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِّنْ اَ يَّامٍ اُخَرَ   ۭ وَعَلَي الَّذِيْنَ يُطِيْقُوْنَهٗ فِدْيَةٌ طَعَامُ مِسْكِيْنٍ ۭ فَمَنْ تَطَوَّعَ خَيْرًا فَهُوَ خَيْرٌ لَّهٗ   ۭ وَاَنْ تَصُوْمُوْا خَيْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ    ١٨٤؁ گنتی کے دن ہیں ۔ تو تم میں جو کوئی بیمار یا سفر میں ہو۔ تو اتنے روزے اور دنوں میں اور جنہیں اس کی طاقت نہ ہو وہ بدلہ دیں ایک مسکین کا کھانا ۔ پھر جو اپنی طرف سے نیکی زیادہ کرے ۔تو وہ اس کے لیے بہتر ہے اور روزہ رکھنا تمہارے لیے زیادہ بھلا ہے اگر تم جانو (البقرہ۔آیت 184۔ترجمہ کنزالایمان ) شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِيْٓ اُنْزِلَ فِيْهِ الْقُرْاٰنُ ھُد...